نوجوان کچے اذہان کے مالک ہوتے ہیں ، ان کو قدرت کی طرف سے دی گئی صلاحیتوں کو نکھارنے کی حکمت عملی سے آگاہ کرنا نہائیت ضروری ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں طلبا کو بچپن ہی سےگائیڈ کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی پسند اور شوق کے مطابق پیشے کو اختیار کر سکیں۔ جی بی ٹی آئی نے “اپنی مدد آپ” پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سےگورنمنٹ کے ٹیچرز کی تربیت Training of Trainers (ToT) کا اہتمام کیا جس میں 29 اساتذہ نے شرکت کی تاکہ نوجوان نسل کو کیرئیر یا پیشے کے انتخاب میں رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔ ٹریننگ کے آخر میں جناب چیف ایگزیکٹو آفسیر ملک فتح خان نے شرکا میں اسناد تقسیم کئیں۔



